ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیرقانونی کیمپسز کیس، ضمانت کیلئے ملزمان نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

غیرقانونی کیمپسز کیس، ضمانت کیلئے ملزمان نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یاور ذوالفقار: سرگودھا یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر محمد اکرم چودھری اور چیف ایگزیکٹو محمد جاوید نے ضمانت کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق وائس چانسلر کی جانب سے آئینی درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب لاہور نے خلاف قانون گرفتار کر کے ریمانڈ لیا ہے، سرگودھا یونیورسٹی کے کیمپس غیر قانونی نہیں کھولے گئے جب کہ احتساب عدالت کے جج نے بھی ریمانڈ خلاف قانون دیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نیب کی جانب سے گرفتاری اور احتساب عدالت کے ریمانڈ کو کالعدم قرار دے، عدالت درخواست گزاروں کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرے۔

واضح رہے سابق وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی محمد اکرم چودھری اور چیف ایگزیکٹو محمد جاوید پر غیرقانونی کیمپسز کے لئے کروڑوں روپے بطور رشوت وصولی کا انکشاف ہوا تھا۔