(قیصر کھوکھر) پی ٹی آئی کی حکومت بھی نکا کلچر کی دلدادہ نکلی، جونیئر افسران کی سینئر افسران کی آسامیوں پر تعیناتی کا سلسلہ شروع کر دیا۔ گریڈ 18 اور 19 کے افسران کو آگے لایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی حکومت بھی مسلم لیگ (ن) کے نقشِ قدم پر چل پڑی۔ باقاعدہ طور پر "نِکاکلچر" کے ذریعے چلنے لگی۔ پی ٹی آئی کی حکومت سینئر افسران کو چھوڑ کر جونیئر افسران کو سیکرٹری اور ڈپٹی کمشنر لگا رہی ہے۔ گریڈ 19 کے افسر آصف ٹمن گریڈ 20 کی سیٹ پر سیکرٹری جنگلات، گریڈ 20 کے افسر فضیل اصغر گریڈ 21 کی سیٹ پر سیکرٹری داخلہ ہیں۔ گریڈ 19 کے عثمان احمد چودھری، آصف بلال لودھی بھی گریڈ 20 کی پوسٹ پر ہیں، جبکہ گریڈ 19 کے احسان بھٹہ اور غلام فرید بھی گریڈ 20 کی سیٹوں پر ہیں۔
اسی طرح گریڈ 19 کے محمد جہانزیب، سیف اللہ ڈوگر، میاں شکیل احمد گریڈ 20 کی سیٹوں پر تعینات کردیا گیا۔ گریڈ 19 کے عثمان معظم، محمد خان رانجھا، ڈاکٹر احتشام انور گریڈ 20 کی سیٹ پر ہیں۔ گریڈ کے سیکرٹری انرجی عامر جان بھی گریڈ 20 کی سیٹ پر تعینات کیے گئے ہیں۔ گریڈ 19 کے مسعود مختار کے پاس بھی گریڈ 20 کی سیٹ ہے۔