ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑے پیٹ والے پولیس افسر نہیں چاہئیں، آئی جی پنجاب کا دوٹوک اعلان

بڑے پیٹ والے پولیس افسر نہیں چاہئیں، آئی جی پنجاب کا دوٹوک اعلان
کیپشن: City42 - Police, IG Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) آئی جی پنجاب امجد جاویدسلیمی نے کہا ہے کہ کسی کو ڈنڈے مارنا یا زیادتی کا نشانہ بنانا پولیس کا کام نہیں، ہمیں کسی کاآلہ کار نہیں بننا، بڑے پیٹ والے افسر نہیں چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے ڈی ایس پیز اور اے ایس پیز کے دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  یہ سوچنا ہوگا کہ کیا پولیس کا کام عوام سے زیادتی کرنا ہے؟ کیا ہمارا کام نئی حکومت سے مل کر گزشتہ حکمرانوں کو ڈنڈے مارنا ہے؟ پولیس کا کام صرف عوام کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا کام قوم کی خدمت، شہریوں کو انصاف فراہم کرنا اور بطور فورس امن وامان قائم کرنا ہے۔

آئی جی نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہاکہ مجھے بڑے پیٹ والے پولیس افسر نہیں چاہئیں، 2 لاکھ فورس کا کمانڈر بننا چاہتا ہوں جن کی توند باہر نہ ہو، بڑی توند والے افسران کو روزانہ پریڈ کرائیں تاکہ فورس کی شکل میں نظر  آئیں۔

امجد جاوید سلیمی نے کہاکہ تھانہ ایک بیسک کرائم فائٹنگ یونٹ ہے، جب سسٹم کی نگرانی بہتر ہوگی سسٹم بہتراندازمیں چلےگا۔ میرا پلان ہے، میں پولیس کے تمام ذمہ دارافسران سے بات کروں۔

Sughra Afzal

Content Writer