محسن نقوی نے پنجاب حکومت کا پہلا کینسر ہسپتال بنانے کا اعلان کر دیا

Chief Minister Mohsin Naqvi, CM Mohsin Naqvi, Indus Hospital Lahore, Cancer Hospital, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دُرِ نایاب:  وزیراعلیٰ محسن نقوی نے انڈس ہسپتال کو پنجاب حکومت کی ملکیت میں لے کر یہاں حکومت پنجاب کا پہلا کینسر ہسپتال قائم کرنے کااعلان کر دیا۔ 

انڈس ہسپتال جوبلی ٹاؤن حکومت پنجاب کو منتقل ہوگا،انتظامی امور انڈس فاؤنڈیشن سنبھالے گی۔انڈس ہسپتال جوبلی ٹاؤن میں عام آدمی کے لئے کینسرکے مکمل علاج کی سہولت میسر ہوگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے یہ اعلان ہفتہ کے روز انڈس ہسپتال جوبلی ٹاؤن کے دورہ  کے دوران کیا۔انڈس ہسپتال کے بانی ممبر اقبال احمد قرشی، میاں محمد احسن،جاوید ارشد بھٹی، ایس ایم پرویز، انوار احمد خان اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ کے ساتھ موجود تھے۔
محسن نقوی نے ہسپتال کے دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈس ہسپتال کا معیار دیکھ کر دل کو سکون ملا۔ انڈس ہسپتال کی طرح کے عالمی معیار کے ہسپتال پاکستان میں کم ہیں۔ ٹرسٹیز نے اپنے گھر کی طرح شوق او رپیار سے انڈس ہسپتا ل بنایا۔ 

  محسن نقوی نے کہا کہ عوام کے لئے ہسپتال بنانے والے مخیر حضرات دراصل جنت کما رہے ہیں،جزا اللہ تعالیٰ دے گا۔ہسپتال جس شاندار حالت میں نظر آ رہاہے یہ ٹرسٹیز کی نیک نیتی کا نتیجہ ہے۔

  محسن نقوی نے کہا کہ  پورے پنجاب میں عوام کے لئے کینسر کا  سو فیصدمفت علاج کرنے والا کوئی ہسپتال نہیں۔ میاں احسن اور انڈس ہسپتال کی انتظامیہ سے ایک ماہ پہلے بات چل رہی تھی۔  پنجاب حکومت کا فرض بھی ہے او رضرورت بھی ہے، سرکاری سطح پرکینسر کاالگ ہسپتال ہونا چاہیے تھا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایک ماہ پہلے میا ں احسن نے پنجاب حکومت کا الگ کیسنر ہسپتال کے قائم ہونے کی دعا کرائی، اللہ تعالیٰ نے سن لی۔ ہم ہسپتال لینے کے لئے تیارہیں۔ ،پنجاب حکومت کے نام ٹرانسفر کرن دیئے جانے کی صورت میں اسے کینسر ہسپتال بنا کر چلائیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے دعا سن لی،ہم اپنے دور میں کینسر ہسپتال مکمل کرا کر چلے جائیں گے۔ کینسر ہسپتال کو طیب اردوان ٹرسٹ ہسپتال کے ماڈل پر چلایاجائے گا۔ ہماری تیاری پوری ہے اورکینسر ہسپتال چلانے کے لئے 100فیصد تیار ہیں۔

  محسن نقوی نے بتایا کہ سرکاری ملکیت میں لئے جانے کے بعد بھی انڈس فاؤنڈیشن ہی کینسر ہسپتال کوچلائے گی۔ انڈس ہسپتال پنجاب کا پہلاسرکاری کینسر ہسپتال ہوگا۔

   محسن نقوی نے بتایا کہ جنرل ہسپتال کے طورپر انڈس ہسپتال کاخرچہ 8ارب روپے سالانہ ہے،کینسر ہسپتال بننے سے یہ خرچ 16 ارب روپے سالانہ ہوجائے گا۔ کینسر کے مریضوں کا علاج مہنگا ہونے کی وجہ سے اخراجات دوگنا ہوجائیں گے۔ 

انڈس ہسپتال کے منتظم میاں محمد احسن نے اس موقع پر بتایا کہ 2دن میں حکومت کو ٹرانسفر کا عمل مکمل کر کے دیگر اقدامات شروع کردیں گے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے انڈس ہسپتال لینے کا اعلان کیا۔ پنجاب ہی نہیں پورے پاکستان لوگ علاج کے لئے انڈس ہسپتال آئیں گے۔ 

میا ں محمد احسن نے کہا کہ ہسپتال کی ملکیت سے ہمیں کوئی لینا دینا نہیں۔ ہسپتال کو مغفرت کاذریعہ سمجھتے ہیں، پنجاب حکومت کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔ 
انواراحمد خان نے آخر میں دعا خیر کرائی۔ 
وزیراعلی محسن نقوی نے انڈس ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف وارڈزکامعائنہ، طبی سہولتوں او رمشینری کا جائزہ لیا۔ 
وزیراعلی محسن نقوی نے ہسپتال کی مختلف وارڈوں میں زیرعلاج مریضوں اور تیماداروں سے انڈس ہسپتال میں مہیا کردہ طبی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے مریضوں کے لئے علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی تعریف کی
صوبائی وزراء عامر میر،اظفر علی ناصر،چیف سیکرٹری، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، سیکر ٹری صحت،کمشنر لاہورڈویژن،سی سی پی او ڈپٹی کمشنر،ڈی جی پی آر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے