ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کی حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے مزار پر آمد، توسیعی پراجیکٹ کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے مزار پر آمد، وزیراعلیٰ نے مزار کے توسیعی پراجیکٹ کا معائنہ کیا اور پیش رفت کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ نے مزار کے برآمدوں کی توسیع کے کام کامشاہدہ کیا اورتوسیعی پراجیکٹ کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ کو اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
 وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت ہجویری ہال میں اجلاس بھی ہوا،جس میں پنجاب میں بزرگان دین کے 9مزاروں کی اپ گریڈیشن پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا،اجلاس میں اچ شریف عقیدت مندوں کیلئے ٹورسٹ ٹریل بنانے کی تجویز پر اتفاق کیاگیا.
اجلاس میں اچ شریف حضرت جلال الدین بخاریؒ اور دیگر اولیا کے مزارات کے راستے ٹورسٹ ٹریل ڈیکلیئر کرنے کا فیصلہ کیاگیا،اچ شریف کے مزارات اور تبرکات کی عمارتوں کی تعمیر ومرمت ا ور اپ گریڈیشن،بابا بلھے شاہ، حضرت موسی پاک، بابا فرید، شاہ شمس تبریز اور دیگر مزار ات کی اپ گریڈیشن کا جائزہ لیاگیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے داتا دربار کے گرد اراضی واگزار کرواکر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ مزار کمپلیکس میں واقع دفاتر باہر منتقل کرکے بیسمنٹ اور قوالی ہال کی توسیع کی جائے گی۔ 
  وزیراعلیٰ پنجاب نے داتا دربار میں 24گھنٹے لنگر خانے جاری رکھنے کیلئے انتظامات کی ہدایت کی،اس کے علاوہ انہوں نے حجرے کو اصل حالت میں برقرار رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ حضرت علی ہجویری داتا گنج بخش کے مزار کے اردگرد کے علاقے کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنایا جائے گا۔ 
 وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزار پر حاضری دی اور چادر پوشی کی، پھول رکھے ،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ملک کی سالمیت، استحکام، امن اور عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے دعا کی ،انہوں نے مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کی آزادی کیلئے بھی خصوصی دعا کی۔
مدینہ فاؤنڈیشن کے تعاون سے مزار کے گرد برآمدوں (غلام گردش) کی توسیع سے زائرین کی گنجائش 3 ہزار سے بڑھ کر 5 ہزار ہو جائے گی،صوبائی وزرا، عامر میر، اظفر علی ناصر، مدینہ فاؤنڈیشن کے میاں رشید،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات،سیکرٹری اوقاف، سیکرٹری اطلاعات،ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی آف لاہور، کمشنر،ڈپٹی کمشنر لاہور اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Ansa Awais

Content Writer