محسن نقوی کا  لاہور زو اور سفاری زو کو بچوں کے لئے فرینڈلی زو بنانے کا عہد

 محسن نقوی کا  لاہور زو اور سفاری زو کو بچوں کے لئے فرینڈلی زو بنانے کا عہد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

باسم سلطان: نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا  لاہور زو اور سفاری زو کو بچوں کے لئے فرینڈلی زو بنانے کا عہد ،زومیں  ہاتھیوں سمیت نئے جانوروں کی آمد اور تزئین وآرائش  کر رہے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ  لاہور زو کی حالت بہت خراب ہوگئی تھی،زو بہت بدبودار ہوگیا تھا، لاہور زو اور سفاری زو کی تزئین و آرائش کررہے ہیں، بچوں کے لیے خوشخبری ہے کہ  لاہور زو میں 100نئے قسم کے جانور آرہے ہیں، سفاری زو میں 4 ہاتھی آرہے ہیں،بچوں کے لیے سرپرائز ہوگا کہ زو میں نئے جانور ہوں گے۔

  وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ  چینی حکومت کو پانڈا کے لیے خط لکھ دیا ہے، چینی قونصل جنرل سے پانڈا سے متعلق رابطے میں ہیں،زو میں ہولوگرام لے کر آرہے ہیں،زو میں بڑے فوڈ کورٹس ہوں گے،ہم سب سے زیادہ فوکس جانوروں کے ویلفئیر کے لیے کام کریں گے، جانوروں کی ویلفئیر کا کام بین الاقوامی سطح پر ہوگا،جانوروں کو پنجروں میں رکھنے کے حق میں نہیں ،جانوروں کو بین الاقوامی سٹینڈرز کے عین مطابق رکھیں گے۔

وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے  باغ جناح کی تزئین و آرائش کا بھی فیصلہ کیا ہے،انہوں نے کہا کہ  ابھی زو بند ہے، لیکن جب کھلے گا تو وہ بہت خوش ہوں گے، سنگاپور کے سفاری زو کی طرز پر زو ہوگا،ہاتھیوں کو پنجروں میں رکھنے پر پابندی ہے، ہاتھیوں کو ایسی حالت میں رکھا تو بین الاقوامی لوگ اعتراض کریں گے، این جی اوز بھی کریں گی،اسی وجہ سے ہم نے ہاتھیوں کو سفاری زو میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 وزیراعلی نے کہا کہ   سفاری زو میں ہاتھیوں کو بین الاقوامی سطح پر رکھا جائے گا،انہوں نے کہا کہ  میں نے اپنے کام میں واپس جانا ہے، میں نے آگے سیاست میں نہیں آنا، ہم زو میں مارخور بھی لارہے ہیں، زو بچوں کے لئے فرینڈلی زو بنے گا،جنوری میں زو مکمل ہوجائے گا۔