لاہور آج پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا

لاہور آج پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف) باغوں کے شہرمیں سموگ کاراج، فضائی آلودگی کےاعتبارسےلاہور پہلےنمبر پر برقرار ہے۔

 شہر لاہور میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح317ریکارڈ کی گئی، فیز 8 ڈی ایچ اے میں شرح 411، کینٹ پولو گراؤنڈ 454، ایچی سن کالج میں شرح401 ریکارڈ کی گئی، شہر کا موجود درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 دوسری جانب ماہرین کے مطابق شہری احتیاط کریں، درجہ حرارت کم ہونے کے باعث خنکی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری تک جاسکتاہے۔

 انتظامیہ کی جانب سے سموگ کے باعث صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں آج سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے، پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے سمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق 10 اضلاع میں آج بروز ہفتہ لاک ڈاؤن ہو گا، لاہور، ننکانہ، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer