گوہر ایوب کے انتقال پر ملک کی ممتاز شخصیات کا اظہار افسوس

Ex Foreign Minister Gohar Ayub, Ex Speaker National Assembly, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب کے انتقال پر ملک کی ممتاز شخصیات نے گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔صدر عارف علوی،  نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ، سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعظم چوہدی شجاعت حسین نے گوہر ایوب کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ اعظم  انوار الحق کاکڑ نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کیلئے بلندی درجات اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی.  انہوں نے کہا کہ گوہر ایواب کو پاکستان کی سیاست میں ایک منفرد مقام حاصل تھا۔ دکھ کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں گوہر ایوب کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نےسابق سپیکر قومی اسمبلی گوہرایوب خان کی وفات پر افسوس  کرتے ہوئے کہا  کہ گوہر ایوب خان کے ساتھ طویل سیاسی رفاقت رہی۔ 

شہباز شریف نےتحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان اور مرحوم کے دیگر اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

 شہباز شریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ  اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نےسابق اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیر خارجہ گوہر ایوب خان کے انتقال پر  ایوب خان کے لواحقین سے اظہار تعزیت ، گہرے دُکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے سیاست کے میدان میں ملک کیلئے مرحوم کی خدمات کو سراہا۔

پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے سابق وزیر خارجہ  و سابق سپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ‏ گوہر ایوب   کا ملکی سیاست میں اہم کردار رہا ہے،قابلیت، نفاست اور ایمان داری ان کی شخصیت کا خاصا تھی،یقیناً ان کے انتقال سے ملکی سیاست میں ایک خلا پیدا ہوا ہے۔انہوں کہا کہ ملک و قوم کے لیے مرحوم  کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ دعاہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔