ویب ڈیسک: یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق گھی اور خوردنی تیل کی قیمت میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ترجمان کے مطابق برانڈڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 39 روپے جبکہ کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 36 روپے تک کمی کی گئی ہے۔