ویب ڈیسک:کراچی کے علاقے سخی حسن میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔
مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ملزمان سے پستول، موبائل فون اورموٹرسائیکل برآمد کر لی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے میں ہلاک شدہ ملزمان شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے۔
دوسری جانب نارتھ کراچی میں نجی اسپتال کے میڈیکل اسٹور پرڈکیتی کی واردات کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کا چہرا واضح دیکھا جاسکتا ہے۔
ملزم نارتھ کراچی میں نجی اسپتال کے میڈیکل اسٹور پر واردات کے بعد با آسانی فرار ہو گیا۔