عبداللہ ندیم ملک : تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی کو رہا کردیا گیا۔ رہائی کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں کارکنان مسجد رحمت اللعالمین پہنچ گئے اور سعد رضوی کی آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
سعد رضوی نے رہائی کے بعد اپنے والد خادم حسین رضوی کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔تفصیلات کے مطابق رہائی کی خبر ملتے ہی بڑی تعداد میں کارکن جماعت کے مرکز پہنچنا شروع ہو گئے اور لبیک یارسو ل اللہ کے نعرے لگاتے رہے ۔ سعد رضوی کی آمد پر کارکنوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے پرتپاک استقبال کیا ۔ سعد رضوی کی رہائی اور استقبال کی وجہ سے چوک یتیم خانہ ملتان روڈ پرٹریفک کا نظام تعطل کا شکار رہا ۔تحریک لبیک کی مرکزی قیادت بھی سعد حسین رضوی کے استقبال کے لئے موجود تھی ۔سعد رضوی اپنے والد مولانا خادم حسین رضوی کے کل ( جمعہ )سے شروع ہونے والے عرس کی تقریبات میں شریک ہوں گے ،خادم حسین رضوی کا عرس 21 نومبر تک جاری رہے گا۔
تحریک لیبک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو رہا کردیا گیا ، کارکنوں کی جانب سے تحریک لیبک کے ہیڈ آفس پہنچنے پر بھرپور استقبال #lahore #TLP pic.twitter.com/efAq4At9CP
— afzal sayal (@aliafzalsayal) November 18, 2021
یاد رہے کہ تحریک لبیک نے حکومت کو فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کےلئے 20 اپریل تک کا وقت دیا تھا اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں ملک گیر مظاہروں اور احتجاج کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تحریک لبیک کی جانب سے ممکنہ مظاہروں کو مدنظر رکھتے ہوئے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے 11 اپریل کو سعد رضوی کو حراست لیا گیا تھا۔ ان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جس نے بعدازاں پر تشدد صورت اختیار کرلی تھی جس کے پیش نظر حکومت نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کردی تھی۔
سربراہ تحریک لبیک پاکستان صاحبزادہ حافظ سعد حسین رضوی جامع مسجد رحمۃ اللعالمین پہنچ گئے ، کارکنوں کی جانب سے پھولوں اور نعروں سے استقبال ، #ٹی_ایل_پی_پروموشن pic.twitter.com/IvJ8CnVB62
— afzal sayal (@aliafzalsayal) November 18, 2021