اب زمین پر نہیں رہنا، ایلون مسک کا اعلان

elon,musk,orbital,flight,jan,2022,SpaceX,Starship,rocket,city42,
کیپشن: ellon musk
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : معروف امریکی صنعتکار ایلون مسک کا کہنا ہے کہ 2022 ء کے شروع میں ان کی کمپنی اسپیس ایکس کا راکٹ چاند کے مدار کا چکر لگانے کی کوشش کرے گا۔

 ایلون مسک نے امریکا کی نیشنل اکیڈمیز اسپیس اسٹڈی بورڈ کے اجلاس کے موقع پر کہا کہ ہم دسمبر میں کچھ ٹیسٹ مکمل کریں گے جس کے بعد حتمی فلائٹ جنوری میں لانچ کی جائے گی۔ ایلن مسک کا کہنا تھا کہ رواں سال کے آخر تک امریکی انتظامیہ سے خلائی مشن کی اجازت لے لی جائے گی۔پہلی فلائٹ میں بہت سے خطرات درپیش ہوں گے جن کے سبب کامیابی کے امکانات کم ہیں مگر مجھے امید ہےکہ ہمیں چاند پر انسان کی دوبارہ واپسی کے مشن میں خاطر خواہ کامیابی دیکھنے کو ملے گی۔

ایلون مسک  کا یہ بھی خیال ہے کہ وہ دنیا کا سب سے بڑا راکٹ تیار کر یں گے جو کہ کہیں زیادہ تعداد میں لوگوں کو نظام شمسی کے کسی بھی مقام تک لے جانے کے قابل ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ زمین سے انسانوں کی ہجرت اور دوسرے سیاروں پر رہائش کو یقینی بنانے کے لئے میرے خیال میں ہمیں 1000 بڑے راکٹوں کا استعمال کرنا پڑے گا۔

 اسپیس ایکس کے راکٹ اسٹار شپ نے اس سے قبل زمین کے مدار میں متعدد چکر کامیابی سے لگائے ہیں۔ کئی ناکام کوششوں کے بعد اسپیس ایکس کی تکنیکی ٹیم نے کامیابی کے ساتھ اسٹار شپ کو مشن کی تکمیل کے بعد دوبارہ واپس اتار لیا تھا۔

امریکی اسپیس ایجنسی ناسا نے اپنے آرٹیمس پروگرام کے تحت اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ کو چنا ہے کہ 2025 تک انسان کی چاند پر واپسی کو ممکن بنایا جا سکے۔