ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کو سنگین گیس بحران سے بچانے کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ

Gas Load shedding
کیپشن: Gas Load shedding
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  اسلام آباد میں وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گھریلو صارفین کو سنگین گیس بحران سے بچانے کے اقدامات کی منظوری دی گئی۔

حکومت نے سردیاں آتے ہی گیس کی قلت پر قابو پانے کے لیے سی این جی سیکٹر کو دو ماہ کے لیے گیس کی سپلائی بند کر دی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کرنے کی منظوری دی گئی، سی این جی سیکٹر کو 2 ماہ تک کیلئے گیس کی فراہمی بند کی جا سکتی ہے۔

اجلاس میں جنرل انڈسٹری کو بھی 2 ماہ کیلئے گیس کی فراہمی بند کرنے کی تجویز منظور کی گئی ہے۔کابینہ کی توانائی کمیٹی نے  سردیوں میں گھریلو صارفین کو گیس کی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ ملک میں اگلے ماہ دسمبر 2021 میں 592 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور جنوری 2022 میں 772 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی قلت کا تخمینہ ہے۔
 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر