ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ٹیکس گزار ہوشیار باش،بڑا فیصلہ ہو گیا

 ٹیکس گزار ہوشیار باش،بڑا فیصلہ ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوا ن نقوی)ٹیکس گزار ہوشیار باش,8 دسمبر تک اپنے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروالیں مزید توسیع نہیں ہوگی۔,8دسمبر کے بعد ایف بی آر نان فائلرز کے خلاف کارروائی کرے گا ۔
تفصیلا ت کے مطا بق ایف بی آر نے سال دوہزار بیس کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں8 دسمبر کے بعد مزید توسیع نہ کرنے کا عندیہ دے دیا ۔ایف بی آر نے ہدایت کی ہے کہ ٹیکس گزار اپنے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروادیں ورنہ آٹھ دسمبر کے بعد قانونی کارروائی ہوگی۔ ایف بی آر کے مطابق 500 مربع گز سے زیادہ کا گھر یا 1000 سی سی سے زیادہ گاڑی کے مالکان گوشوارےجمع کرانے کے پابند ہیں۔
بجلی کے سالانہ کمرشل بل کی مد میں 5 لاکھ سے زائد ادائیگی کرنے والوں کیلئے بھی گوشوارہ جمع کروانا لازمی ہے۔ کاروباری آمدنی کی مد میں سالانہ تین لاکھ سے زائد آمدن رکھنے والے افراد بھی گوشوارے جمع کرانے کے پابند ہیں۔تنخواہ کی مد میں سالانہ چھ لاکھ سے زائد آمدنی والے تنخواہ دار ملازمین کیلئے بھی جمع کرانا لازمی ہے۔ایف بی آر حکا م کی جا نب سے مزید کہا گیا ہے کہ اس کے بعد ٹیکس ادا نہ کرنیوالوں کیخلا ف بڑی کارروائی کی جا ئیگی اس وجہ سے ٹیکس گزار اپنے گو شوا رے مقررہ مدت میں جمع کروا لیں۔