ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور میں علامہ اقبال تقریری مقابلے اختتام پذیر

 لاہور میں علامہ اقبال تقریری مقابلے اختتام پذیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام علامہ اقبال تقریری مقابلہ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق : گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں مجلس مباحث کے زیراہتمام منعقدہ40ویں کل پاکستان علامہ محمد اقبال تقریری مقابلے اختتام پذیر ہوگیا۔ٹیم ٹرافی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے نام رہی۔تقریری مقابلے کی اختتامی تقریب میں نا مور اولڈ راوئین اورایڈیشنل سیکرٹری فنانس نادیہ ثاقب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،جبکہ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر اصغر زیدی بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ ، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی ماہ نور رانا نے انگریزی تقریری مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بینظیر بھٹو شہید میڈل حاصل کیا،جبکہ یو نیو رسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے دانش اعظم مقابلے کے بہترین اردو مقرر قرار پائے، اور انہیں ڈاکٹر مجید نظامی میڈل سے نوازا گیا۔
ذرائع کے مطابق ،اردو سنجیدہ تقاریر میں ایک پتی بھی اگر کم ہو تو وہ گل ہی نہیں،لوگ سمٹے ہوئے پھیلی ہوئی آبادی ہے،اک خرابی بھی جنم لیتی ہے تعمیر کے ساتھ اورمیرا یہ جرم ہے میں روشنی کا ساتھ دیتا ہوںکے موضوعات پر فکر انگیز تقاریر ہوئیں ۔جبکہ مزاحیہ تقریری مقابلوں میں مقررین نے بیٹھے ہیں رہگزر پہ ہم کوئی گزر کے جانے کیوں، مشیروں کا جمگھٹ سلامت رہے،سچ ہے مشرق اور مغرب ایک ہو سکتے نہیں اورمسیحا ہاتھ دھو کر پڑ گیا بیمار کے پیچھے کے موضوعات پر لب کشائی کرتے ہوئے تقاریر کیں اور حاضرین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیری۔