موسم سرما کی قبل از وقت چھٹیاں دینے سے متعلق اہم خبر آگئی

موسم سرما کی قبل از وقت چھٹیاں دینے سے متعلق اہم خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنیدریاض)سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں قبل از وقت دینے  کامعاملہ، محکمہ سکول ایجوکیشن نے مشاورت کے لئے لاہور میں چیف ایگزیکٹیو آفیسرز کااجلاس بلا لیا۔

تفصیلات کے مطابق  محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبہ بھر کے36اضلاع کے سی ای اوز کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔اجلاس میں کورونا کی موجودہ صورتحال اور موسم سرما کی قبل از وقت چھٹیوں کا معاملہ زیر غور لایا جائے گا۔پیک امتحان ختم کرنے اور تعلیمی سال یکم اگست سے شروع کرنے پر بھی سفارشات لی جائیں گی۔اجلاس قائداعظم اکیڈمی و ترقی تعلیم وحدت روڈ پر ہوگا۔اجلاس میں سیکرٹری سکولز ایجوکیشن بھی شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں چھٹیوں کے بارے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا، خصوصی اجلاس میں این سی او سی نے بین الصوبائی وزرا تعلیم فورم کو کورونا وائرس کے پھیلاو پر ملکی، ریجنل اور بین الاقوامی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی،سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروس نے بھی اپنی سفارشات بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس کو پیش کیں،صوبائی وزرا نے اپنے متعلقہ صوبوں کی، ایجوکیشن سیکٹر کی صورت حال سے فورم کو آگاہ کیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ تعلیمی اداروں میں کورونا کے کیسزخطرناک حد تک بڑھ گئے ہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہناتھا کہ 23 نومبر پیر کو سردیوں کی تعطیلات اور سکولوں کی بندش کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہوگا۔بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس کی مشاورت اور سفارشات این سی سی میں پیش کی جائیں گی۔

ذرائع ابلاغ کا کہناتھا کہ صوبائی وزرا تعلیم کانفرنس میں تعلیمی اداروں کو 20 نومبر سے 31 جنوری تک بند کرنے کی تجویز  دی گئی، صوبوں کی جانب سے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے فیصلے کی مخالفت پر اجلاس ایک ہفتہ کے لئے ملتوی کردیا گیا تھا۔وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے بھی اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے ٹویٹ کیا تھا کہ تعلیمی اداروں کی تعطیلات پر23 نومبر کو دوبارہ اجلاس ہوگا۔موجودہ اجلاس میں تمام آپشنز پر غور کیا گیا.

M .SAJID .KHAN

Content Writer