ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موبائل خراب کیوں دیا?صارف عدالت جا پہنچا

موبائل خراب کیوں دیا?صارف عدالت جا پہنچا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق: موبائل خراب دینےپر شہری نے صارف عدالت سے رجوع کرتے ہوئے2لاکھ روپےہرجانےکادعویٰ دائر کردیا،عدالت نے مہربان موبائل سنٹر ہال روڈ کےمالک کو چودہ دسمبرکوطلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق صارف عدالت میں جوہر ٹائون کےغلام مصطفیٰ نے مہربان موبائل سنٹر ہال روڈ کے مالک کے خلاف دو لاکھ روپے ہرجانےکا دعویٰ دائر کیا۔جس میں موقف اختیار کیا کہ اس نےموبائل کی ایل سی ڈی خراب ہونےپر ریپیئرنگ کے لئے ہال روڈ پر مہربان موبائل سنٹر پر دیا،،،ایل سی ڈی ٹھیک کرنے کی بجائےاس کو مزید خراب کر دیا گیا۔جسکی وجہ سے قیمتی موبائل ناکارہ ہوگیا۔

عدالت سےاستدعا ہےکہ اسےہرجانہ دلوایا جائے۔عدالت نے دعوے کوسماعت کے لئے منظور کرتے ہوئےموبائل شاپ مالک کوچودہ دسمبر کے لیے نوٹس جاری کردیا۔