ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل فائنل میں جیت کے بعد وسیم اکرم کا ٹویٹ سامنے آگیا

پی ایس ایل فائنل میں جیت کے بعد وسیم اکرم کا ٹویٹ سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پاکستان سپر لیگ فائیو اپنے اختتام کو پہنچ گئی، پی ایس ایل کے آخری سنسنی خیز میچ میں قلندرز اور کنگز کے مابین جوڑ پڑا، اس سال چیمپئن بننےکا سہرا کراچی کنگز کے سر سجا، ٹیم کے ہیڈ کوچ وسیم اکرم نے جیت کے بعد ٹویٹ کرتےاہم بات شیئر کی۔ 

تفصیلات کے مطابق  کرکٹ شائقین کو گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے آخری میچ کا دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا، کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا،لاہور قلندرز  نے کراچی کنگز کو  جیت  کیلئے 135 رنز کا ہدف دے دیا جو کراچی نے 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم  نے جیت کے بعد مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر  پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ  اس سال کو ہم کبھی بھی نہیں بھول پائیں گے۔اس طرح کے اختتام کیلئے کوئی آپ کو تیار نہیں کرسکتا۔

ان کامزید کہناتھا کہ  بلاشبہ یہ ایک ناقابلِ فراموش سال ہے۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اس وقت خوشی اور غم کے ملے جلے احساسات ہیں۔ٹوئٹ میں مختلف ہیش ٹیگز استعمال کرتے ہوئے کراچی کنگز کو مبارکباد جبکہ سابق کوچ ڈین جونز کو خراج تحسین پیش کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن 5 کے فائنل  میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی،مقررہ ہدف 18.2 میں حاصل کرلیاتھا، لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، مقررہ 20 اوورز کے اختتام پر لاہور قلندرز نے7  وکٹوں کے نقصان پر134  رنز بنا ئے تھے، کراچی کنگز نے ہدف 18.2 اوور میں حاصل کرتے اس سال  چیمپئن بننےکا تاج اپنے سر سجایا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer