سٹی42:پاکستان سپر لیگ فائیو کے فائنل میں کراچی کنگز سے شکست کے بعد لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا تھا کہ ہماری اوپننگ اچھی تھی لیکن پر ایک دم وکٹیں گریں جس کی وجہ سے ہم 15سے 20رنز شارٹ رہے اور ہمیں شکست ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کراچی کنگز کو شاندار کامیابی پر مباکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہماری اوپننگ اچھی تھی لیکن پر ایک دم وکٹیں گریں جس کی وجہ سے ہم 15سے 20رنز شارٹ رہے اور ہمیں شکست ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ ٹورنا منٹ میں جس طرح سے لاہور قلندرز نے پرفارم کیا ،میں اپنی ٹیم سے مطمئن ہوں ۔سہیل اختر کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی کپتانی ملنا خوش قسمتی تھی ،سینئر کھلاڑیوں نے بہت ساتھ دیا ۔
واضح رہے کہپاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے سال 2020 میں 50 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں حاصل کرکیئں۔ حارث رؤف نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایلیمنیٹر میں ملتان سلطانز کے شاہد آفریدی کو بولڈ کرکے یہ سنگ میل عبور کیا۔ حارث رؤف رواں سال سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں جبکہ افغانستان کے راشد خان اس سال 48 وکٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں۔حارث روف کیلنڈر سال میں 50 وکٹیں لینے والے چوتھے پاکستانی بولر ہیں، وہاب ریاض نے گزشتہ سال 60 وکٹیں لی تھیں جبکہ 2012 میں سہیل تنویر نے 55 اور یاسر عرفات نے 52 وکٹیں لی تھیں۔