ڈپٹی کمشنر لاہور نے لاک ڈاؤن کا عندیہ دیدیا

ڈپٹی کمشنر لاہور نے لاک ڈاؤن کا عندیہ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ٹاؤن شپ(راؤ دلشاد) ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک سٹی42 کے مہمان بنے، اینکر پرسن انا یوسف کے تیکھے سوالوں کے جواب بھی دیئے، ڈی سی لاہور نے مشن سوہنا لاہور کی تکمیل کے عزم کا اظہار کیا جبکہ کوروناوائرس کے بڑھتے کیسز اورشہریوں کے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا۔

  ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے پروگرام سٹی ایٹ ٹین میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار بھی چلانا چاہتے ہیں اور کورونا پر قابو پانا بھی وقت کی ضرورت ہے، عوام ماسک کا استعمال لازمی کریں تاہم عوام نے عملدرآمد نہ کیا تو لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا، کورونا اور سموگ دونوں کا چیلنج ہے، لوگ غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں، بزرگوں کا خیال رکھیں۔

ڈی سی لاہور نے مزید کہاکہ ضلعی انتظامیہ "سوہنا لاہور مہم" کو ہر صورت کامیاب بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، تمام محکموں کو ان کی ذمہ داریوں سے نہ صرف آگاہ کیا گیا ہے بلکہ انہیں متحرک کیا گیا ہے، ہر محکمے کو اپنا کام کرنا ہوگا، سوہنا لاہور مہم دلکش لاہور اور بیوٹیفکیشن آف لاہور پراجیکٹ سے مختلف ہے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران کیسز مثبت آنے کی شرح 7 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  کورونا وائرس سےمزید 37 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 230 ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 63 ہزار 380 ہوگئی۔

Sughra Afzal

Content Writer