(جمالدین)شہر کی اہم شاہراہوں پر سٹریٹ لائٹس خراب ہونےرات کے وقت سڑکوں پر حادثات میں اضافہ ہونے لگا،شہریوں کے لئے رات کو اندھیرے میں سفر کرنا مشکل ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر کی اہم شاہراہوں پر سٹریٹ لائٹس خراب پڑی ہیں جس کے باعث رات کے وقت سڑکوں پر حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے اور شہریوں کے لئے اندھیرے میں سفر کرنا مشکل ہو گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت ںے لاہور کو نظر انداز کر رکھا ہے۔ انتظامیہ کی غفلت سے شہر کی سڑکوں پر حادثات ہو رہے ہیں۔
متعدد فلائی اوورز فیروز پور روڈ، ماڈل ٹاون کچہری فلائی، گڑھی شاہو فلائی اوور،مسلم ٹاون فلائی اوور سمیت کنال روڈ کے متعدد انڈر پاسز کی لائٹس بھی خراب پڑی ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ سٹریٹ لائٹس کی فوری مرمت کرے۔لاہور کی سڑکیں جو کبھی روشن ہوا کرتی تھیں مگر اب تبدیلی سرکار کی ناقص حکمت عملی کے باعث تاریک ہو گئی ہیں۔
صوبائی دارالحکومت لاہور کی اہم شاہراہوں اور فلائی اوورز پر سٹریٹ لائٹس کافی عرصے سے خراب پڑی ہیں۔ فیروزپور روڈ، ٹاؤن شپ سمیت دیگر علاقوں میں سٹریٹ لائٹس خراب ہونے سے اندھیرا چھایا رہتا ہے جس سے ٹریفک حادثات کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس حوالے سے کمشنر ذوالفقار احمد گھمن کی زیر صدارت لاہور کے مسائل اور ان کے حل کے لئےاجلاس ہواتھا،اجلاس میں ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت، سڑکوں کی بحالی، صفائی، ٹریفک، سرکاری اڈوں،پارکنگ،سیوریج، بھکاریوں میں اضافہ، سٹی ٹرانسپورٹ، سیوریج، مویشی منڈی و دیگر امور پرغور کیا گیا۔کمشنر لاہور نے ابتدائی طور پر 40 سڑکوں کے فوری پیچ ورک کرنے اور ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کو ہٹانے کی ہدایات جاری کیں تھیں۔