عرفان ملک: لاہور پولیس کی کمزور قیادت شہر میں اسلحہ کی نمائش اور اسلحہ کا غیر قانونی استعمال نہ روک سکی، بااثر افراد کی جانب سے سرعام اسلحہ کی نمائش کی ویڈیوزسوشل میڈیا پر خود ہی وائرل کرنے کا سلسلہ جاری، آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما کی اسلحہ کی نمائش کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کی جانب سے لاہور پولیس کو خصوصی طور پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے احکامات جاری ہوئے تھے تاہم لاہور پولیس کی کمزور قیادت احکامات پر عملدرآمد نہ کروا سکی جس کی وجہ سے شہر میں اسلحہ کی نمائش اور اس کے غیر قانونی استعمال سے خونی نقصانات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
جبکہ آل پاکستان مسلم لیگ کے پنجاب سے چیف آرگنائزر الیاس گجر کی اسلحہ کی نمائش کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسے خود انہوں نے اپنی سوشل میڈیا وال پر اپ لوڈ کیا، ویڈیو میں الیاس گجر پرائیویٹ گن مینوں کے ساتھ اسلحہ کی نمائش کرتے نظر آرہا ہے۔
پولیس کے مطابق الیاس گجر کے بیٹے نے چند روز قبل چوہنگ میں ایک شخص کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا جس میں اسے گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔