قیصرکھوکھر: حکومت نے سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی ،سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل میں برقرار رہے گا۔ وزارت داخلہ کے نئے میمورنڈم میں زرضمانت کی شرط ختم کردی گئی ہے اور میاں محمد نوازشریف کل علاج کیلئے بیرون ملک روانہ ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نےسابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی ۔ نواز شر یف کل علاج کیلئے بیرون ملک روانہ ہوں گے ۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان ہمراہ جائیں گے ۔
یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے میاں محمد نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔
شریف فیملی نے ایوی ایشن اتھارٹی سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔ قطر سے ائیرایمبولینس صبح پونے 9 بجے ائیرپورٹ پر پہنچے گی اور میاں شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان ہمراہ جائیں گے ۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ نوازشریف ائیرایمبولینس کے ذریعے کل لندن روانہ ہوں گے ، ائیرایمبولینس میں آئی سی یو اور آپریشن تھیٹر کی سہولت موجود ہوگی ۔
A team of doctors & paramedics will be on board headed by an Intensivist.
— Dr. Adnan Khan (@Dr_Khan) November 18, 2019
ETD (LHE): Tuesday 19NOV19 Morning.
اور مریم اورنگزیب نے قوم اور کارکنوں سے خصوصی دعاوں کی اپیل کی ہے