ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھرتی کےمنتظرلیسکو ملازمین کیلئے اچھی خبر

بھرتی کےمنتظرلیسکو ملازمین کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم) لیسکو میں چار سال قبل کنٹریکٹ پربھرتی ہونےوالےافسران و ملازمین کومستقل کرنےکےمعاملے میں اہم پیش رفت ہوئی،وزارت پاور ڈویژن نے پچیس نومبر تک 4800 ملازمین کا ریکارڈ مانگ لیا۔

تفصیلات کے مطابق  لیسکو نےکنٹریکٹ پربھرتی 4800 سے زائد ملازمین کا ریکارڈ مرتب کر لیا ہے،،پیپکو نےچند روز قبل کنٹریکٹ ملازمین کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی تھی، ملازمین کی کارکردگی کی بنیاد پر رپورٹ بھی طلب کی گئی تھی،گریڈ 17 میں بھرتی ہونےوالے افسران کےکوائف کی جانچ پڑتال وزارت پاور ڈویژن کرے گی۔

پیپکوکی جانب سےسکروٹنی میں کامیاب ہونیوالے ملازمین کو مستقل کیا جائیگا، لیسکو میں چار سال قبل ملازمین کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کیا گیا تھا،ایک سال کےبعد کنٹریکٹ سے مستقل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی تاہم نجکاری کمیشن کی وجہ سےملازمین کوچار سال تک مستقل نہیں کیا جا سکا،موجودہ حکومت نے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے معاملے پر کام شروع کیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer