(ملک اشرف) لاہور ہائی کورٹ میں صدرنیشنل بینک آف پاکستان کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت ہوئی،عدالت نےصدر نیشنل بنک عارف عثمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئےجواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی نےطاہراسلام کی درخواست پرسماعت کی،درخواست گزارنےموقف اختیارکیا کہ مالی بدعنوانیوں کے الزام میں نوکری سے نکال دیا گیا،اسکی بحالی کی اپیل پر برطرفی کوتنزلی میں بدل دیا گیا،عدالت کےحکم کے باوجود واجب الادا تنخواہیں نہیں دی جا رہیں،عدالت کے31 جنوری 2019 کےحکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی۔
درخواستگزار نےاستدعاکی کہ حکم عدولی پرصدر نیشنل بنک آف پاکستان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،عدالت نےوکیل کا موقف سننے کےبعد صدر نیشنل بنک آف پاکستان کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔