مناواں( سٹی42) گزشتہ روز فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہونے والی خاتون دوران علاج ہسپتال میں چل بسی،مدعیوں نے ملزمان کے ڈیرھے پر دھاوا بول دیا۔
تفصیلات کے مطابق مناواں میں مقتولہ عالیہ کے مدعیوں نے ملزمان کے ڈیرے پر دھاوا بول دیا، اطلاع ملنے پر ملزمان موقع پا کر فرار ہوگئے جس پر مسلح افراد گن پوائنٹ پر ڈیرے سے32 بھینسیں لےگئے، سٹی42 کو سی سی ٹی وی فوٹیج موصول ہوگئی ۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے دو خواتین کو زخمی کردیا تھا جس پر ایک خاتون دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گئی جبکہ دوسری خاتون کا علاج جاری ہے،پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کوگرفتار کر تحقیقات شروع کردی۔