ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں ڈکیتی کی واردات سرزد

شہر میں ڈکیتی کی واردات سرزد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چوہدری ) شہر میں ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پر پولیس قابو پانے میں ناکام، مغلپورہ جہانگیر روڈ پر خاتون کے ساتھ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی فورٹی ٹو نے حاصل کرلی۔

شہر میں ڈکیتی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے، مغلپورہ کے علاقہ جہانگیر روڈ پر موٹرسائیکل سوار ڈاکو خاتون سے پرس چھین کر فرار ہوگیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو نے شناخت سے بچنے کیلئے چہرے پر ماسک پہن رکھا تھا۔ ڈاکو پہلے خاتون کا پیچھا کرتا اور پھر گلی میں کھڑا اطراف کا جائزہ لیتا ہے۔

واردات کی درخواست اور سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کرنے کے باوجود پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔