(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران علی شاہ نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ڈاکٹر عمران علی شاہ نے اسمبلی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
انہوں نے یہ اقدام پی ٹی آئی کی جانب سے 9 مئی کے واقعات پر احتجاجاً کیا اور کہا کہ کل سندھ اسمبلی میں استعفیٰ جمع کراؤں گا، مستقبل میں کسی سیاسی جماعت میں شامل ہوں گا یا نہیں یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔