ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران کو 9 مئی کے واقعات کی  کھل کر مذمت کرنی چاہئے، صدر علوی  

President Arif alvi,City42
کیپشن: Arif alvi,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی صرف مذمت نہیں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے،عمران خان کو کھل کر 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرنی چاہئے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط میں مذمت لکھی، آرمی چیف کو لکھے خط میں بھی ایسے واقعات کی مذمت کی، انہوں نے خط میں غم اور افسوس کا اظہار کیا،عمران خان کو بھی کھل کر 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرنی چاہئے۔

 عارف علوی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات سے لوگوں کو تکلیف پہنچی، ہر واقعے کی آزادانہ تحقیقات ہو جائیں تو لوگ مطمئن ہو جاتے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ جو کچھ ہوا اس کی کوئی جسٹی فکیشن نہیں ہے، میں پاکستان کے ساتھ ہوں فوج میری ہے، کسی کے خلاف ہونے کی کوئی وجہ نہیں بنتی، احتجاج قانون کے دائرے میں ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑھ گئی ہیں، غریب آدمی کی کمر مہنگائی نے توڑ دی ہے، غریب کو نظر آنا چاہئے ہر شخص قانون کی پاسداری کرے گا۔