ویب ڈیسک: پشاور میں رنگ روڈ پر ہوٹل کے قریب مستری خانے کے ساتھ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق رنگ روڈ پر موٹر سائیکل ورکشاپ میں جمعرات کے روز دھماکاہوا ہے جس میں ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ دھماکے میں زخمی افراد کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔
ایس پی کینٹ کاکہناتھا کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کر رہے ہیں ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ موٹر سائیکل مرمت کے دوران ہوا،دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں موٹر سائیکل کا مالک بھی شامل ہے۔