مہنگائی کے تناسب سے25 ہزار روپے ماہانہ اجرت کم ہے، مفتاح اسماعیل

مہنگائی کے تناسب سے25 ہزار روپے ماہانہ اجرت کم ہے، مفتاح اسماعیل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک میں سیاست اب دشمنیوں میں تبدیل ہو گئی ہے۔

پاکستان کا مالیاتی بحران اور آگے بڑھنے کا راستہ‘ کے عنوان پر گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سیاست دان، عدلیہ اور فوج کو مل بیٹھ کر بحران کا حل نکالنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ 25 ہزار روپے ماہانہ اجرت کم ہے، مہنگائی کے تناسب سے اس کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان کو 190ملین پاؤنڈ کا حساب دینا ہو گا۔ سابق وزیرِ خزانہ نے کہا کہ مجھے جنہوں نے جیل میں ڈالا وہ جانتے تھے کہ میں بےقصور ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ مجھ پر دکانداروں پر ٹیکس کے نفاذ کے لیے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا دباؤ تھا، دکانداروں پر ٹیکس نافذ نہ کرنے کا اعتراف کرتا ہوں۔

Ansa Awais

Content Writer