کوئٹہ نیشنل گیمز؛ بلوچستان اور آرمی فٹ بال سیمی فائنلز میں پہنچ گئیں

ARMY, BALOCHISTAN, FOOTBALL, SEMI Finale, 34th National Games, Ayub Stadium, Anmol, Higher Education Commission, Wapda, Police, City42
کیپشن: Quetta National Games; In the women’s football event Wapda defeated Police 5-0 with Kainat Gul scoring a double. She was also joined on the scoresheet by Mehnaz, Sanober and Aliya Sadiq with a goal apiece.
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  کوئٹہ میں 34 ویں نیشنل گیمز میں مینز فٹ بال کے مقابلوں میں بلوچستان اور آرمی کی ٹیمیں اپنے اپنے گروپ میں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

بدھ کے روز ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں کھیلے گئے  گروپ اے کےسنسنی خیز میچ میں آرمی نے ڈیفینڈنگ چیمپئین واپڈا کو تین صفر سے ہرایا۔ آرمی کے علی رضا نے دو گول کئے۔  اس میچ کے بعد آرمی 4 پوائنٹس کے ساتھ گروپ اے میں سب سے اوپر ہے۔

گروپ بی کے میچ میں بلوچستان نے نیوی کو دو ایک سے شکست دی۔ اس میچ کے اختتام پر گروپ بی میں نیوی اورر بلوچستان دونوں کے تین تین پوائنٹ ہو گئے تاہم بہتر گول ایوریج کے سبب بلوچستان سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر گئی۔

ویمنز فٹ بال ایوینٹ میں واپڈا کی ٹیم نے پولیس کی ٹیم کو پانچ صفر  سے شکست دے دی۔ واپڈا کی کائنات نے اس میچ میں دو گول اسکور کئے۔   ویمنز فٹ بال کے ایک اور  میچ میں ہائیر ایجوکیشن کمشن کی ٹیم نے بلوچستان کو سفر کے مقابلہ میں چھ گول کر کے روند ڈالا۔ اس میچ میں ہائیر ایجوکیشن کمشن کی فارورڈ  انمول نے 4 گول اسکور کئے۔

کوئٹہ میں پانچ روز سے جاری 34 ویں نیشنل گیمز میں 6 ہزار سے زیادہ اتھلیٹ 32 کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھارہے ہیں۔

 نیشنل گیمز  29 مئی تک جاری رہیں گی۔

کوئٹہ میں قومی گیمز   19سال بعدمنعقد ہوئی ہیں۔ کوئٹہ کافی عرصےسے علیحدگی پسندوں کی تخریبی سرگرمیوں کے سبب نامساعد حالات کا شکار رہا لیکن اب حالات تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ اولمپکس ایسو سی ایشن نے کوئٹہ کے عوام کی خصوصی درخواستوں پر کوئٹہ میں کھیلوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا۔ 34 ویں نیشنل گیمز کے کچھ ایوینٹس کی میزبانی کوئٹہ کررہا ہے جبکہ کچھ مقابلے اسلام آباد، گوادر، جہلم اور لاہور میں بھی ہو رہے ہیں۔