آئی ایم ایف نے تین ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی

آئی ایم ایف نے تین ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے گھانا کے لیے تین ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے بدھ کے روز شدید معاشی بحران سے دوچار مغربی افریقا کے ملک گھانا کے لیے تین ارب ڈالر کے قرض کی منظوری دی جب کہ گھانا کے لیے فوری طور پر 600 ملین ڈالر بھی جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے تین سالہ پروگرام کے تحت گھانا کے لیے قرض کی منظوری دی ہے جس میں فوری طور پر 600 ملین ڈالر کی ادائیگی کی منظوری ملک کو شدید معاشی بحران سے دوچار صورتحال میں بہتری کے لیے دی گئی ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گھانا کے ساتھ قرض سے متعلق طے پانے والے معاہدے پر عملدرآمد ناگزیر ہے اور گھانا کے لیے فوری قرض جاری کرنے کی منظوری کا مقصد اس کے معاشی مسائل پر قابو پانا ہے۔ آئی ایم ایف نے کہا کہ گھانا کو جاری نیا قرض ڈیولپمنٹ پارٹنرز کی جانب سے بیرونی فنانسنگ میں مدد دے گا اور اس کے مالیاتی نظام کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرے گا۔

Ansa Awais

Content Writer