(محمدساجد) رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت ان دنوں مصائب میں گھیرے ہوئے ہیں اور اپنی صفائی میں متعدد ویڈیوز بیانات دیتے نظر آرہے ہیں۔ایک اور نئی ویڈیو میں ان کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ میں اپنا گھر، گاڑی بیچ رہا ہوں اور اپنی تیسری اہلیہ کو ایک آفر بھی کررہے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت ان دنوں مصائب میں گھیرے ہوئے ہیں اور اپنی صفائی میں متعدد ویڈیوز بیانات دیتے نظر آرہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو میں کہا کہ میں اب یہاں نہیں رکوں گا، تھوڑا ٹائم مجھے لگے گا کیونکہ میں نے اپنے بچوں کے لئے بینک بیلنس چھوڑ کرجانا ہے، گھر اور گاڑی کا سودا کرنا ہے۔
ویڈیو میں اپنی تیسری اہلیہ کو آفر کرتے کہا کہ اگر وہ واپس آتی ہے تو نہیں جاتا، لیکن میں اب پاکستان سے جارہا ہوں، آپ لوگوں سے اتنی درخواست ہے آپ مجھے چاہتے ہوں یا نہ آپ کی محبت، دو دن تک ملک میں یہ ٹرینڈ چل رہا ہے، ' ڈونٹ گو' عامر بھائی، مگر عامر بھائی اب جارہے ہیں۔اس لئے جارہے ہیں کیونکہ ان کا دل بہت دکھا ہے۔
ان کے 24 سال اور آپ لوگوں کا سلوک،آپ نے ان پر میمز بنائیں، عامر بھائی کے ساتھ زیادتی کی بہت، ان کا مذاق اڑایا اور علم پر انگلی اٹھا جبکہ کردار کشی بھی کی، آپ لوگ اتنا نہیں جانتے جتنا میں جانتا ہوں۔
ڈاکٹر عامر لیاقت نے مزید کہا کہ آپ بہت ساری ایسی باتیں کہتے رہے جو نامناسب تھیں میں ہس کے ٹالتا رہا، ہس کے سہتا رہا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ ایک ویڈیو میں عامر لیاقت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت پارٹی کے دیگر اراکین کے بارے اہم انکشاف کیا تھا، کہا کہ میں خان صاحب کی بہت عزت کرتا ہوں اور آج بھی کرتا ہوں، میری عادت نہیں میں کسی کی کردار کشی کروں، بہت کچھ کہہ سکتا ہوں کہ شادی کا کیا معاملہ تھا؟فواد کے بارے بہت کچھ کہہ سکتا ہوں۔
میں کافی کچھ بتاسکتا ہوں علی زیدی کے بارے میں؟ آپ کو تو نہیں پتہ ہوگا کہ ان کی دو بیویاں ہیں، لیکن میں بتا سکتا ہوں، اتنا آپ نے ماحول کو تلخ کردیا ہے کہ تلخی جاری رہے۔