ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز حکومت کا کڑا امتحان؛ آئی ایم ایف کی پاکستان کیلئے پالیسی واضح

شہباز حکومت کا کڑا امتحان؛ آئی ایم ایف کی پاکستان کیلئے پالیسی واضح
کیپشن: PAK IMF NEGOTIATION UPDATE
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئی ایم ایف مشن سے بات چیت آج شروع ہو گئی۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر مملکت ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، فنانس سیکرٹری حامد یعقوب شیخ، قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید، چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد اور فنانس ڈویژن کے سینئر افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات دوحہ میں شروع ہو گئے،وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل 24 مئی کو دوحہ پہنچیں گے، آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات 25 مئی تک جاری رہیں گے، آئی ایم ایف نے پیٹرول،بجلی اورگیس پرسبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کررکھا ہے۔

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی 86 روپے 71 پیسے فی لٹرتک پہنچ گئی، مذاکرات کامیاب ہوئے تو ایک ارب ڈالرکی قسط فوری جاری کرنے کی سفارش کی جائے گی، آئی ایم ایف کا پالیسی ریٹ میں بھی ایک فیصد تک اضافے کا مطالبہ ہے۔

پاکستانی وفد کی سربراہی سیکریٹری خزانہ کریں گے،تکنیکی مذاکرات کے بعد پالیسی مذاکرات میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل بھی شریک ہوں گے،وفد میں وزارت خزانہ،ایف بی آر،اسٹیٹ بینک اوروزارت توانائی کے نمائندے شریک ہوں گے ۔

 پاکستانی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر مملکت ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، فنانس سیکرٹری حامد یعقوب شیخ، قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید، چیئرمین ایف بی آرعاصم احمد اور فنانس ڈویژن کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer