ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مندر سے چرائی گئی مورتیوں نے چوروں کا ستیا ناس کردیا

stolen idols from 300 years old temple
کیپشن: stolen idols from 300 years old temple
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چور  بھارتی مندر سے چرائی گئی پراسرار مورتیاں واپس کرنے پر مجبور ہوگئے۔  ڈراؤنے خواب آتے ہیں ، نہ سو سکتے ہیں نہ کھاپی سکتے ہیں ، چوروں کا خط میں اعتراف۔ معاف کردیا جائے۔

 رپورٹ کے مطابق چوری کے بعد زندگی سے تنگ آئے چوروں نے قدیم ہندو مندر سے چوری کی گئیں ایک درجن سے زیادہ مورتیاں واپس کر دی ہیں۔چور گینگ کا کہنا ہے کہ جب سے انہوں نے مورتیاں چوری کی ہیں تو انہیں ڈراؤنے خواب آرہے ہیں۔ 

 بھارتی پولیس کے انسپکٹر راجیو سنگھ  نے میڈیا کو بتایا  کہ گذشتہ ہفتے گینگ نے 300 سال پرانے بالاجی مندر سے مورتیاں چرائی تھیں۔  تاہم گذشتہ رات انہوں نے ان 14 مورتیاں اترپردیش کے ضلع چتراکوٹ میں مندر کے پنڈت کے گھر کے قریب چھوڑ دی تھیں۔ جن کے ساتھ  ایک خط بھی  موجود تھا جس میں  تحریر کیا گیا تھا کہ  وہ مورتیوں کو واپس کر رہے ہیں کیونکہ ان کو ڈراؤنے خواب آرہے ہیں۔ انہیں معاف کردیا جائے ۔ نہ سو پا رہے، نہ کھا پی رہے تھے اور نہ ہی سکون سے رہ پا رہے تھے۔ 

 یادرہے ان مورتیوں میں سے ایک مورتی اشت دھاتوں سے بنی تھی۔ اشت دھات آٹھ دھاتوں کا مرکب ہوتا ہے اور اس کا وزن قریباً پانچ کلو ہوتا ہے۔اس میں سونا چاندی، تانبا  سمیت دیگر دھاتیں استعمال ہوتی ہیں۔  ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔