اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی جبکہ نواز شریف، مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری نے فوری انتخابات نہ کروانے پر اتفاق کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اور سخت معاشی فیصلوں پر تمام شراکت داروں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ ہوا۔

اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بھی جلد بلانے کا فیصلہ کیا گیا اور حکومت کا معیشت سے متعلق دیگر شراکت داروں سے بھی ملنے کا فیصلہ ہوا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے اتحادی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم سب نے مل کر یہ ڈھول گلے میں باندھا ہے اس لیے اس کو مل کر ہی بجائیں گے جبکہ نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جلسوں سے پریشان نہ ہوں ہم ان سے بڑے جلسے کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کو مشاورت سے بڑے فیصلے کرنے کا مکمل فری ہینڈ بھی مل گیا۔