صارفین اب ’خفیہ طور پر‘ واٹس ایپ گروپ چھوڑ سکیں گے۔مگر کیسے؟

صارفین اب ’خفیہ طور پر‘ واٹس ایپ گروپ چھوڑ سکیں گے۔مگر کیسے؟
کیپشن: WhatsApp
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بہت سے صارفین صرف اس وجہ سے کوئی ناپسندیدہ وٹس ایپ گروپ نہیں چھوڑ پاتے کہ دیگر ممبران کو بھی اس کی اطلاع ہوجاتی ہے، لیکن اب یہ مسئلہ حل ہونے جارہا ہے۔وٹس ایپ مبینہ طور پر ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جو صارفین کو ناپسندیدہ گروپس سے خفیہ طور پر باہر نکلنے کی اجازت دے گا۔
وٹس ایپ (اور دیگر کئی فوری پیغام رسانی کے پلیٹ فارمز) میں ایک سب سے مایوس کن پہلو گروپ میں موجود ایسے صارفین کو درپیش ہوتا ہے جو کسی گروپ کا حصہ نہیں بننا چاہتے اور وہ اس طرح سے گروپ چھوڑ بھی نہیں سکتے کہ کسی کو پتہ نہ چلے، کیونکہ جب کوئی رکن گروپ چھوڑتا ہے تو باقی سارے اراکین کو یہ پیغام چلا جاتا ہے کہ فلاں نے یہ وٹس گروپ چھوڑ دیا ہے۔
تاہم یہ مسئلہ اب جلد ہی حل ہوسکتا ہے، کیونکہ واٹس ایپ ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جو صارفین کو احتیاط کے ساتھ ناپسندیدہ گروپس سے باہر نکلننے میں مدد دے گا۔وٹس ایپ کی اپ ڈیٹس کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ وٹس ایپ بیٹا انفو(WABetaInfo) کے مطابق یہ فیچر فی الحال تیار ہو رہا ہے اور مستقبل میں اپ ڈیٹ کے لیے آئے گا۔
اس نئے فیچر کے ساتھ جب بھی کوئی صارف گروپ چھوڑے گا تو صرف گروپ ایڈمنز کو اس کی اطلاع دی جائے گی اور دوسرے صارفین کو اس کے بارے میں معلوم نہیں ہوگا۔اس فیچر کو فی الحال وٹس ایپ ڈیسک ٹاپ بیٹا میں دیکھا گیا ہے، لیکن بہت زیادہ امکان ہے کہ بعد میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے لیے بھی یہ فیچر  پیش کیا جائے گا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر