سرکاری ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور ایک ہفتہ بند رکھنے کا فیصلہ

Hospitals OPDs
کیپشن: Hospitals OPDs
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ(رائو دلشاد) کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر میڈیکل کالجز سمیت طبی تعلیمی ادارے اور ٹیچنگ ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور مزید ایک ہفتہ بند رکھنے کا فیصلہ، آنکھوں ، ناک، کان، گلا ، دانتوں اور جلد ی امراض کے شعبوں کا آؤٹ ڈور بند رہے گا۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری، پرائیویٹ میڈیکل کالجز اور طبی تعلیم کے اداروں کو 23 مئی تک بند رکھا جائے گا، تعلیمی اداروں میں فیکلٹی، کلینیکل سٹاف سمیت ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈکس اپنی ڈیوٹی پر موجود رہیں گے، تاہم کلاسز کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے امتحانات بھی 23 مئی تک نہیں ہوسکیں گے، تمام میڈیکل تعلیمی اداروں میں کھیلوں، ثقافتی اور دیگر تقریبات پر بھی پابند برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان  بھر  میں کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 135 افراد وائرس سے جاں بحق، 2566 نئے کورونا کیسز سامنے آگئے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.61  فیصد رہی۔

ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 19752 افراد انتقال کرچکے ہیں اور کل کیسز کی تعداد 8 لاکھ 82 ہزار 928 ہوچکی ہے جبکہ اب تک وائرس سے 7 لاکھ 95 ہزار 511 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer