سٹی 42:وبائیں پہلے بھی پھوٹا کرتی تھیں،لوگ مرتے بھی تھے بچتے بھی مگر تب سوشل میڈیا نہیں تھا جسے ایک طرف لوگ آگاہی کیلئے استعمال کرتے ہیں تو دوسری طرف افواہ سازی کیلئے ایسی ہی ایک بے پر کی ہوائی سٹی نیوز نیٹ ورک نے پکڑ کر جھاگ کی طرح بٹھادی۔
ویکسین لگانے کے بعد مقناطیس جسم پر چپک رہا ہےیہ ہم نہیں ۔ایک باباجی کہہ رہے ہیں اور لوگ دھڑا دھڑ ویڈیو شیئر بھی کررہے ہیں۔ ہم نے رخ کیا ویکسینیشن سینٹر کا اور ویکسین لگوانے والوں کو چیک کرنے کیلئے کہ باباجی کی طرح ان کو بھی مقناطیس تو نہیں چپک رہا، نہیں جناب یہاں ایسا کچھ نہیں ۔شاید بابا جی نے کوئی اسپشل ویکسین لگوائی ہو۔
ویکسینیشن سینٹر پر موجود ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ویکسین کے چند قطرے آپ کو بچانے کیلئے ہیں جاسوسی اور کنٹرول کیلئے اسمارٹ فون ہی کافی ہے۔ تو جناب یہ وائرل ویڈیو کسی ڈھیلے اسکریو کے دماغ والے انسان کی سوچ کا کمال ہے، سوشل میڈیا پر ملنے والی ہر ویڈیو پر یقین کرنے اور آگے بھیجنے سے پہلےایک بار سوچنا یا ایکسپرٹ اوپنین لیناضروری ہے۔