ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوستی سے انکار پر ملزم نے خواجہ سرا ء پر فائرنگ کر دی

transgender
کیپشن: transgender
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (فہد بھٹی)کوئی بھی معاشرے مکمل طورپر جرائم  سے پاک نہیں ہوتا لیکن بعض اوقات ایسے جرائم  سرزد ہونے لگتے ہیں جن پر سبھی کو شدید حیرت ہوتی ہے ایسا ہی واقعہ  ٹبی سٹی کے علاقے میں پیش آیا۔

 تفصیلات کے مطابق  ٹبی سٹی میں دوستی نہ کرنے ملزم نے خواجہ سراؤں پر فائرنگ کر دی ۔ جس کے نتیجے میں  دو خواجہ سرا زخمی ہو گئے۔فائرنگ سے تیس سالہ خواجہ سرا  محسن اور پچاس سالہ اللہ دتہ زخمی ہوئے،زخمی خواجہ سراؤں کو طبی امداد کے لیے میو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

پولیس کے مطابق ملزم احمد گجر خواجہ سر محسن سے دوستی کرنا چاہتا تھا  لیکن دوستی سے انکار کرنے پر ملزم نے فائرنگ کردی ۔فائرنگ کا واقع علی الصبح ٹبی سٹی علاقے شیخوپوریاں بازار میں پیش آیا ۔ افسوسناک واقعے کے بعد ملزم احمد گجر موقع سے فرار  ہونے میں کامیاب ہو گیا،پولیس کا کہنا ہے ملزم کو تلاش کر رہے ہیں جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لا ئیں گے۔