ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہزین راحت نے زارا نور عباس کے تبصرے کو مضحکہ خیز قرار دیدیا

Zara Noor
کیپشن: Zara Noor
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ شہزین راحت نے زارا نور عباس کے عید سے متعلق کیے جانے والے تبصرے کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔

 اداکارہ زارا نور عباس اپنے تبصرے کے بعد سے مشکل میں ہیں، جہاں مداحوں نے ان پر ناراضی کا اظہار کیا وہیں اداکارہ شہزین راحت بھی کچھ خوش نظر نہیں آئیں۔انسٹاگرام پر شہزین نے اپنے اکاؤنٹ پر اسٹوری اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے غصے کا اظہار کیا۔

شہزین کا کہنا تھا کہ ' زارا نور عباس کی جانب سے انتہائی مضحکہ خیز بیان سامنے آیا ہے، حتیٰ کہ فلسطین میں موجود لوگ بھی ہر ممکن طریقے سے عید کی خوشیاں منا رہے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا  کہ چلیں مان لیتے ہیں کہ غم اور دکھ کی کیفیت میں سوشل میڈیا پر تصاویر نہیں لگانی چاہئیں، تو پھر وہ کیا تھا جب زارا ایک پروگرام میں شریک ہوئیں اور اس کی تصاویر پوسٹ کیں؟ جب کہ ان کی خالہ سنبل شاہد وینٹی لیٹر پر تھیں اور اپنی زندگی سے لڑ رہی تھیں۔ اداکارہ نے سوالیہ انداز میں کہا کہ 'کیا یہ دوہرا معیار نہیں؟'

خیال رہے زارا نور عباس نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری اپ لوڈ کی تھی جس میں انہوں نے عید کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنانے والوں پر تنقید کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو غزہ اور فلسطین کی صورتحال کے بارے میں بات کررہے تھے، اب کیا ہوا؟ جب وہ عید کے تینوں دن کپڑے پہن کر اپنی تصاویر شیئر کررہے ہیں۔

 

Sughra Afzal

Content Writer