ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا ویکسی نیشن سے متعلق اہم ہدایت نامہ جاری

vaccination center
کیپشن: vaccination center
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)  صوبے کے تمام ویکسی نیشن سینٹرز کوکورونا ویکسینز کے حوالے سے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیاگیا۔

 تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر صحت پنجاب عثمان افتخارکی جانب سےصوبے کے تمام ویکسی نیشن سینٹرز کی انتظامیہ کو نیا ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے  کہ ہر فرد کو صرف پہلی ڈوز کے طور پر لگائی گئی ویکسین کی ہی دوسری ڈوز لگائی جائے گی۔

ہدایت نامے کے مطابق سائنوفارم ویکسین کو سنگل ڈوزکےطورپرنہیں لگایاجائےگا، سائنوفارم ویکسین لگوانے والے افرادکو صرف سائنوفارم کی ہی دوسری ڈوز لگائی جائےگی۔

ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی شخص کو مختلف ویکسین کی دوسری خوراک نہیں لگائی جائے گی جب کہ سائنوویک اورایسٹرازینیکاکی پہلی ڈوز سی ای او ہیلتھ آفس سے فوری طورپرلی جائے،  ایسٹرازینیکاویکسین کھلنے کے بعدصرف 6 گھنٹےتک استعمال میں لائی جاسکتی ہے۔

  واضح رہے کہ موذی کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں چوبیس گھنٹوں میں مزید135 افراد انتقال کرگئےہیں جبکہ وائرس میں مبتلا ہونیوالے2 ہزار566 افراد کے نئے کیسز  سامنے آئے ہیں۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار752 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 82 ہزار 926 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 68 ہزار 223 ہے اور 7 لاکھ 92 ہزار 522 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔کورونا کےباعث سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں9 ہزار 411 افراد جان کی بازی ہار گئے۔