ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساڑھے7 ہزار کے پرائز بانڈز پر پابندی درست قرار

prize bond case
کیپشن: prize bond case
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہورہائیکورٹ نےساڑھے7ہزار کے بانڈز کی خرید وفروخت پر پابندی کیخلاف  دائردرخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی,حکومتی اقدام درست قرار .

تفصیلات کےمطابق لاہورہائیکورٹ نےساڑھے7ہزار کے بانڈز کی خرید وفروخت پر پابندی کیخلاف  دائردرخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی جبکہ حکومتی اقدام درست قرار دیدیا گیا، لاہورہائیکورٹ کےجسٹس جواد حسن نے دائردرخواست پرمحفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کیا، عدالتی فیصلےکےمطابق  پرائز بانڈ کے اجراء یا اس پر پابندی حکومتی پالیسی ہے،حکومتی پالیسی میں عدالت مداخلت نہیں کرسکتی۔

 درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ مئی میں ساڑھے7 ہزارکےپرائز بانڈز کی قرعہ اندازی تھی،سٹیٹ بینک نے پرائزبانڈزکی قرعہ اندازی پرپابندی عائد کردی،سٹیٹ بینک کی جانب سےپرائزبانڈز پرپابندی خلاف قانون،امتیازی سلوک ہے