ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا تین دن کا سخت لاک ڈاؤن ختم کرنیکا فیصلہ

حکومت کا تین دن کا سخت لاک ڈاؤن ختم کرنیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب حکومت نے تین دن کے سخت لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بھی بازار مارکیٹیں اور شاپنگ مالز کھلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے تین دن کا سخت لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بازار مارکیٹیں اور شاپنگ مالز کےاوقات کار صبح 8 سے شام 5 بجے تک رہیں گےجبکہ کاروباری اداروں کیلئے ایس او پیز کا سختی سے نفاذ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق فیصلوں کا نوٹیفکیشن کچھ دیرم یں جاری کردیا جائے گا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے اقدامات کی منظوری دے دی۔

واضح رہے سپریم کورٹ نے ہفتے اور اتوار کو بھی ملک کی تمام چھوٹی مارکیٹیں اور شاپنگ مالز کھلے رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت نے کہا دو دن کاروبار بند رکھنے کا حکم آئین کے آرٹیکل 4, 18 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔ پنجاب میں شاپنگ مال فوری طور پر آج ہی سے کھلیں گے، سندھ شاپنگ مال کھولنے کے لیے وزارت صحت سے منظوری لے گا، تمام مارکیٹوں اور شاپنگ مالز میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

عدالت نے کہا دیگر بیماریوں سے بھی لوگ مرتے ہیں صرف کرونا پر تمام وسائل نہ خرچ کیے جائیں.عدالت نے این ڈیم ایم اے حکام کو دوبارہ ہدایات لیکر آگاہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی. 

گزشتہ روز پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ ( پیاف) نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ تاجر برادری کو عید الفطر تک مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ ہفتے میں سات دن اپنے کاروبار چلانے کی اجازت دی جائے۔ تمام شاپنگ مالز کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے ساتھ کھول دیا جائے۔

پیاف کے چیئرمین میاں نعمان کبیر نے سینئر وائس چیئرمین ناصر حمید خان اور وائس چیئرمین جاوید اقبال صدیقی کے ساتھ مشترکہ بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ  لاک ڈاون کو دوبارہ عائد کرنے کے دھمکی آمیز بیانات جاری کرنے سے گریز کریں، کیونکہ اس سے کاروباری برادری میں بھی خوف و ہراس پھیل جائے گا۔