ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور جنرل ہسپتال، میڈیکل سٹاف کی صحت کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل

لاہور جنرل ہسپتال، میڈیکل سٹاف کی صحت کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

باسم سلطان:  لاہور جنرل ہسپتال میں میڈیکل سٹاف کی صحت کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے طبی عملے کی دیکھ بھال کرے گی۔

پرنسپل لاہور جنرل یسپتال پروفیار الفرید ظفر کی جانب سے تشکیل دی گئی 5 رکنی کمیٹی کے سربراہ پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر طاہر صدیق ہوں گے۔ یہ کمیٹی کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے طبی عملے کی دیکھ بھال کرے گی۔

پرنسپل کا کہنا تھا کہ فرنٹ لائن پر خدمات سر انجام دینے والوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔ ہسپتال کے ملازمین ایک خاندان کی طرح ہیں انکا ہر طرح سے خیال رکھیں گے۔ یہ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر پرنسپل اور ایم ایس کو رپورٹ دے گی۔ ڈاکٹر کاشف عزیز، ڈاکٹر لیلہ شفیق، رقیہ بانو اور ڈاکٹر ریاض حفیظ کمیٹی کے ممبران میں شامل ہیں۔