ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"کورونا کا مقابلہ کرنا اکیلے عمران خان کی ذمہ داری نہیں"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اکیلے عمران خان کی ذمہ داری نہیں کہ وہ کورونا کا مقابلہ کریں،ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم بھی اپنی حفاظت خود کریں۔
سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ قدرتی آفت سے اکیلی حکومت نہیں نمٹ سکتی، پاکستان کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ صاحب حیثیت افراد اپنے ہمسایوں کا خیال رکھیں اور سفید پوش طبقے کی دل کھول کر مدد کریں۔

انہوں نے کہا کہ دہاڑی دار کو سارا دن چوک میں کھڑے رہنے کے بعد جب مزدوری نہیں ملتی تو شام کو وہ اپنے بیوی بچوں کیلئے کھانا کہاں سے لے کر جائے گا؟ لہٰذاصاحب حیثیت افراد سے کہتا ہوں کہ کم از کم دو خاندانوں کا راشن اپنے ذمہ لیں،اس سے کوئی امیر غریب نہیں ہوجائے گا۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ صوبوں کے ”صوبیدار“ اپنی کارکردگی کو اخبارات میں چھپوا کر وفاق کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، ایسے سیاسی لیڈر سیاسی بیان بازی کرنے کی کوشش نہ کریں، یہ سیاسی بیان بازی کا وقت نہیں ہے، ایسا نہ ہو کہ وہ اللہ کی پکڑ میں آ جائیں۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ خاص طور پر ان لوگوں کو تنبیہ کرنا چاہتا ہوں جو لوگوں کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں، سستی چیزیں مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں، ایسی حرام کمائی ان کے کسی کام نہیں آئے گی۔

خیال رہے کہ  اس وقت  کورونا سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا متا‌‍ثر ہو چکی ہے۔اس وقت  کورونا سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا متا‌‍ثر ہو چکی ہے۔ اس وقت مریضوں کی تعداد 48 لاکھ سے بھی زائد ہوگئی جن میں سے 18 لاکھ سے زائد صحتیاب بھی ہو گئے ہیں.

پاکستان میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 42 ہزار 125 تک جا پہنچی ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 974نئے کیس رپورٹ ہوئے.