پی ایچ اے افسران کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے

پی ایچ اے افسران کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( در نایاب ) ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اخترمحمود کی مبینہ طور پر غیرقانونی بھرتی کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے لیے پی ایچ اے نے ڈی جی ایل ڈی اے کو خط لکھ دیا۔

ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پی ایچ اے عامرابراہیم نے ڈی جی ایل ڈی اے کے نام خط لکھا ہے۔ اختر محمود کی بھرتی کے خلاف پی ایچ اے کے افسر نے ہی بمعہ ثبوت درخواست دے رکھی ہے۔ پی ایچ اے میں 1989 میں اختر محمود کو زائد العمر اور تجربہ نہ ہونے کے باوجود بھرتی کیا گیا۔

درخواست کے مطابق پی ایچ اے ڈائریکٹر زون ٹو اختر محمود کی تعیناتی خلاف قانون کی گئی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی بھرتی کے وقت اشتہار میں ایم ایس سی کیساتھ پانچ سالہ تجربہ جبکہ بی ایس سی کے ساتھ 10 سالہ تجربہ رکھا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی بھرتی کے اشتہار میں 18 سے 25 سال عمر رکھی گئی۔

درخواست کے مطابق اسسٹنٹ ڈرائریکٹر کی بھرتی کے وقت اختر محمود کی عمر 29 سال تھی اور تجربہ نہ تھا۔ درخوست کے مطابق پی ایچ اے میں غیر قانونی بھرتی ہونیوالے اختر محمود اب بطور ڈائریکٹر زون ٹو تعینات ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کو اختر محمود کے سرکاری ریکارڈ کی فراہمی کی ہدایت کردی۔