ون ڈے ٹیم کا کپتان بننے پر بابر اعظم اگلےمشن کیلئے تیار

 ون ڈے ٹیم کا کپتان بننے پر بابر اعظم اگلےمشن کیلئے تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز )قومی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیموں کے کپتان بابر اعظم نے ون ڈے ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا چیلنج قبول کرلیا۔لاہور میں ویڈیو لنک کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ انڈر 19 سے کپتانی کرتا آرہا ہوں۔کپتانی نئی چیز نہیں قومی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کو ٹاپ تھری میں لانا ان کا ہدف ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کپتان بابر اعظم نے لاہور میں ویڈیو لنک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ٹی ٹونٹی کے بعد ون ڈے کپتان بنانے پر پی سی بی کا شکر گذار ہوں،قومی ٹی ٹونٹی اور ون ڈے ٹیم کو ٹاپ تھری میں لانا ہدف ہے،میں انڈر 19 سے کپتانی کرتا ہوا آرہا ہوں اس لئے کپتانی نئی چیز نہیں ہے ۔پی سی بی دورہ انگلینڈ کے لئے ابتدائی تیاریاں کررہارہے ہیں۔کھلاڑیوں اور آفیشلز کی صحت و تندرستی بورڈ کی پہلی تر جیح ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ چیف ایگزیکٹیو وسیم خان اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے فون پر ون ڈے کپتان بنانے کی خبر دی ۔میں سمجھتاہوں کہ چیلنج قبول کرناچایئے،موجودہ صورت حال میں کرکٹ کے حوالے سے آئی سی سی جو ایس او پیز بنائے گا اس پر عمل کریں گے ۔آئی سی سی کھلاڑیوں کی صحت وتندرستی کو اہمیت دے گی۔ ویرات کوہلی سے موازنہ کیے جانے کا کوئی دباو نہیں ہے۔کوہلی کے کھیلنے کا اپنا انداز ہے اور میرا اپنا انداز ہے ۔

کپتان بابر اعظم کا کہناتھا کہ میں کرکٹ کھیل رہاہوں اور کپتان کے طور پر چیزیں سیکھ رہاہوں ۔کپتان میں آپ اچھا بھی کرتے ہیں تو اور غلطی کرتے ہیں ۔بیٹنگ پر کپتانی کا کوئی دباو نہیں ہے۔ایک وقت میں ایک چیز پر فوکس کرتاہوں بیٹنگ کے بیٹنگ کا سوچتا ہوں ۔تمام کھلاڑی فٹنس پر توجہ دے رہے ہیں اور فٹنس ٹیسٹ بھی ہوئے ہیں۔تمام کھلاڑی اپنے طور پر جہاں موقع اور مناسب جگہ مل رہی ہے پریکٹس کررہے ہیں۔میں چاہوں گا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اپنے وقت پر ہو۔

ان کا مزید کہناتھا کہ دورہ انگلینڈ میں کرکٹ آسان نہیں ہوگی۔بہت سی چیزیں اور قوانین تبدیل ہوں گے ان کے ساتھ ایڈجسٹ کرنا مشکل ہوگا۔کوشش کریں گے کہ جلد سے جلد خود کو ایڈجسٹ کریں ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer