انار کلی بازار، عید کی خریداری عروج پر پہنچ گئی

انار کلی بازار، عید کی خریداری عروج پر پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ابدالی ) فیملیز کا بے پناہ رش، انار کلی بازار کی تاجر یونین، وارڈنز اور پولیس ایس او پیز پرعمل درآمد کیلئے متحرک ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق انار کلی بازار میں عید کی شاپنگ کا سلسلہ جاری ہے، بازار میں فیملیز اور نوجوانوں کا بے پناہ رش رہا، فیملیز جوتوں، کپڑوں اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی خریداری میں مگن نظر آئیں جبکہ اس موقع پر انار کلی بازار کی تاجر یونین، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کورونا سے بچاو کی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کیلئے متحرک رہی۔

ٹریفک وارڈنز اور تاجر یونین نے انار کلی بازار کے داخلی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے بزرگوں اور بچوں کی انٹری روک دی۔ ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر اور بانو بازار کی معروف شخصیت حارث عتیق کا کہنا تھا کہ اگر رکاوٹیں کھڑی کرنے کے باوجود بچے اور بزرگ انار کلی بازار آئے تو ایسی فیملیز کو دکانوں میں داخلے کی اجازت نہیں ملے گی۔

تاہم رش کے باعث انار کلی بازار میں تاجروں اور شہریوں کیجانب سے سماجی فاصلے کو نظر انداز کیا گیا۔ تاجروں نے کہا کہ حکومت عید تک مارکیٹس اور بازار 24 گھنٹے کھولنے دے تاکہ رش کم ہو اور سماجی فاصلے پر عملدرآمد ممکن ہوسکے۔

یاد رہے چند روز قبل پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ ( پیاف) نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ تاجر برادری کو عید الفطر تک مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ ہفتے میں سات دن اپنے کاروبار چلانے کی اجازت دی جائے۔ تمام شاپنگ مالز، مارکیٹوں کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے ساتھ کھول دیا جائے۔